سورت کافرون کی فضیلت صحیح احادیث کی روشنی میں
یہ تحریر شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری کی کتاب سورتوں اور آیات کے فضائل سے ماخوذ ہے۔

سورت کافرون کی فضیلت صحیح احادیث کی روشنی میں

ایک صحابی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔
كنت أسير مع النبى صلى الله عليه وسلم فسمع رجلا يقرأ: قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ سورة الكافرون: 1 حتى ختمها قال : قد برئ هذا من الشرك ثم سرنا فسمع آخر يقرأ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ سورة الإخلاص 1 فقال : أما هذا فقد غفر له.
سنن الدارمي : 458/2، فضائل القرآن للنسائي : 53، وسنده صحيح
میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھا کہ آپ نے ایک شخص کو سورت کافرون کی تلاوت کرتے سنا۔ اس نے سورت مکمل کی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تو شرک سے بری ہو گیا۔ ہم آگے گئے ، ایک دوسرے شخص کو سورت اخلاص کی تلاوت کرتے سنا، فرمایا : اسے بخش دیا گیا۔

➋ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی سنتوں کی پہلی رکعت میں سورت کافرون اور دوسری میں سورت اخلاص پڑھتے ۔
صحیح مسلم : 726

➌ طواف کعبہ کے بعد دو رکعت ادا کرتے، تو یہی سورتیں پڑھتے ۔
صحیح مسلم: 1218

➍ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔
إن رجلا قام فركع ركعتي الفجر، فقرأ فى الركعة الأولى: قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ سورة الكافرون: 1 حتى انقضت السورة، فقال النبى صلى الله عليه وسلم: هذا عبد عرف ربه، وقرأ فى الآخرة قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ سورة الإخلاص 1 حتى انقضت السورة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: هذا عبد آمن بربه فقال طلحة: فأنا أستحب أن أقرأ بهاتين السورتين فى هاتين الركعتين.
صحیح ابن حبان: 213/6، ح:2460، وسنده حسن
ایک شخص کھڑا ہوا، فجر کی دو سنتیں ادا کیں، پہلی رکعت میں سورت کافرون پڑھی، مکمل ہوئی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس نے اپنے رب کو پہچان لیا۔ دوسری میں سورت اخلاص پڑھی، مکمل ہوئی، تو فرمایا : یہ اپنے رب پر ایمان لا یا ۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں سمجھتا ہوں کہ ان دو رکعتوں میں یہ دو سورتیں پڑھنا مستحب ہے۔

➎ شرح معانی الآثار للطحاوی 298/1 میں ہے۔
هذا عبد عرف ربه.
یہ ہے، وہ انسان، جس نے اپنے رب کو پہچان لیا۔
اسے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نتائج الافکار :504،503/1 حسن کہا ہے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے