سوال:
سود خوری پر کیا وعید ہے؟
جواب :
سودخوری ہلاکت خیزی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے سود کوحرام قرار دیا ہے۔ یہ گناہ کبیرہ اور مہلک ہے۔ اللہ تعالیٰ سود کے مال سے برکت ختم کر دیتا ہے۔
 ❀ سودخوری اللہ ورسول کے ساتھ جنگ ہے۔ (سورۃ البقرہ:279)
 ❀ سود خور روز قیامت خبطی اور مجنون ہوں گے۔(سورۃ البقرہ: 275) 
 ❀ سود خور کو جہنم کی وعید سنائی گئی ہے۔ (سورۃ البقرہ: 275)
 ❀ نبی کریم صلى الله عليه وسلم کو سود خور خون کی نہر میں عذاب دیے دکھائی دیے۔
(صحيح البخاري : 1386 )
سود لینا، دینا، اس پر گواہ بنا، اس کی کتابت کرنا یا کسی لحاظ سے اس میں تعاون کرنا حرام، ناجائز اور موجب لعنت ہے۔
 ❀ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
”رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے سود لینے والے، دینے والے، لکھنے والے اور اس پر گواہ بننے والوں پر لعنت فرمائی ہے۔ اور فرمایا: یہ سب ( گناہ میں ) برابر ہیں۔“
(صحیح مسلم : 1598 )
