مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

سودی فوائد کا استعمال اور ان سے نجات کا شرعی طریقہ

فونٹ سائز:
مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ

ان فوائد (سود) سے کام کرنا جو آپ بنک سے لیتے ہیں

سودی فوائد حرام اموال ہیں، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
«وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا» [البقرة: 275]
”حالانکہ اللہ نے بیع کو حلال کیا اور سود کو حرام کیا۔“
جس کے ہاتھ ان اموال میں سے کوئی چیز لگ جائے تو اسے یہ مال مسلمانوں کے رفاہ عامہ کے کاموں میں صرف کر کے اس سے جان چھڑا لینی چاہیے، جیسے: راستے، سکول بنوا دینا فقیروں کو دے دیا، لیکن مساجد کی تعمیر سودی مال سے نہیں کی جائے گی۔ انسان کے لیے ان فوائد کے حصول کے لیے تگ و دو کرنا اور انہیں مسلسل لیتے رہنا جائز نہیں۔
[اللجنة الدائمة: 16576]

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔