سواری پر نماز اور ہاتھ باندھنے کی شرعی حیثیت

ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

کیا سواری پر نماز پڑھتے ہوئے قیام میں ہاتھ باندھے جائیں گے؟

جواب:

ہر فرض اور نفل نماز میں ہاتھ باندھنا ضروری ہیں۔ یہ انبیائے کرام کا طریقہ نماز ہے۔
سید نا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
إنا معشر الأنبياء أمرنا أن نؤخر سحورنا، ونعجل فطرنا، وأن نمسك بأيماننا على شمائلنا فى صلاتنا
”ہم انبیا کو حکم دیا گیا کہ ہم سحری میں تاخیر کریں اور افطاری میں جلدی کریں، نیز (حکم دیا گیا کہ ) ہم نماز میں دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر باندھیں۔ “
(المعجم الكبير للطبراني : 199/11 ، وسنده صحيح)
❀ امام ابن حبان رحمہ اللہ (1770) نے اس حدیث کو صحیح قراردیا ہے۔
حافظ سیولی رحمہ اللہ نے اس کی سند کو صحیح کہا ہے۔
(تنوير الحوالك : 133/1)
نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے اپنی طرح نماز پڑھنے کا حکم دیا ہے۔ تمام انبیائے کرام علیہم السلام نماز میں ہاتھ باندھتے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھنا قطعا ثابت نہیں ۔

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے