ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
سواری پر فرض نماز ادا کرنا کیسا ہے؟
جواب:
بلا عذر شرعی سواری پر فرض نماز ادا کرنا جائز نہیں ۔
❀ حافظ ابن عبدالبر رحمہ اللہ (463ھ) فرماتے ہیں :
إن الإجماع منعقد أنه لا يجوز لأحد أن يصلي على الدواب شيئا من فرائض الصلوات .
”اجماع ہے کہ کسی کے لیے سواری پر کوئی فرض نماز ادا کرنا جائز نہیں ۔“
(الاستذكار : 115/2)