ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
درج ذیل روایت کی استنادی حیثیت کیا ہے؟
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ﴿وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ﴾ کی تفسیر میں منقول ہے:
يوشع بن نون سبق إلى موسى عليه السلام، ومؤمن آل ياسين سبق إلى عيسى عليه السلام، وعلي بن أبى طالب رضى الله عنه سبق إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم.
یوشع بن نون رحمہ اللہ موسیٰ علیہ السلام کی طرف سبقت لے گئے، آل یٰسین کا مؤمن آدمی عیسیٰ علیہ السلام کی طرف سبقت لے گیا اور علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سبقت لے گئے۔
(تفسير ابن مردويه: 241/1)
جواب:
باطل روایت ہے۔
➊ محمد بن احمد بن یعقوب کا تعین و توثیق درکار ہے۔
➋ابو سہل اسماعیل بن ابراہیم مدائنی کے حالات زندگی نہیں ملے۔
➌سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ کا عنعنہ ہے۔