سنت کی ترویج اور تبلیغ میں نرمی و حسن اخلاق کا طریقہ
ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، ص 561

سوال

اپنی برادری یا قوم میں سنت کی ترویج کے لیے تبلیغ کے سلسلے میں اچھے طریقے، خوش اخلاقی اور نرمی اختیار کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ کیونکہ کسی کو قائل کرنا ایک نہایت مشکل کام ہے۔ اس میں یہ بھی اندیشہ رہتا ہے کہ کہیں دوسروں کو سیدھی راہ پر لانے کی کوشش کرتے کرتے خود ہی گمراہ نہ ہو جائیں۔
بعض اوقات ان کی مسجد میں جا کر ان کے امام کے پیچھے نماز بھی پڑھنی پڑتی ہے۔ اگر ان کی کچھ بات مان لی جائے تو وہ قریب ہوتے ہیں، ورنہ اگر ہم صرف اپنی بات منوانے پر اصرار کریں تو وہ بالکل سننے کو تیار نہیں ہوتے۔
لہٰذا گزارش ہے کہ تبلیغ کے بارے میں کچھ رہنمائی دی جائے تاکہ ذہنی پریشانی دور ہو سکے اور دین کو صرف اپنے تک محدود نہ رکھا جائے۔ شکریہ۔

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے طریقے کو اختیار کیا جائے۔

﴿لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ اﷲِ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ﴾ \[الاحزاب ۲۱ پ۲۱]
\[رسول اللہ میں تمہارے لیے عمدہ نمونہ ہے]

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے