مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

سفر میں اذان کا کیا حکم ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

سفر میں اذان کا کیا حکم ہے؟

جواب:

سفر میں اذان کہنا مشروع و مستحب ہے۔ احادیث صحیحہ اور آثار سلف میں اس کا ثبوت ہے۔
❀ علامہ ابوالعباس قرطبی رحمہ اللہ (656 ھ ) فرماتے ہیں :
كافة العلماء على استحباب الأذان للمسافر .
”تمام اہل علم مسافر کے لیے اذان کو مستحب کہتے ہیں۔“
(المفهم : 300/2 ، التوضيح لابن ملقن : 380/6 ، عمدة القاري للعيني : 143/5)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔