سوال:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر معراج میں انبیائے کرام علیہم السلام سے ملاقات کیسے کر لی، جبکہ وہ زمین میں مدفون ہیں؟
جواب:
معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ ہے۔ معراج میں جو کچھ ہوا، سب معجزہ تھا، جسے اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ظاہر کیا۔ یہ حقیقت تھا، خواب نہیں۔ اب یہ سب کیسے ہوا؟ یہ اللہ تعالیٰ کی حکمت میں ہے اور اس کی قدرت سے باہر نہیں۔ ہمارے ذمہ اس پر ایمان لانا ہے۔
هذا أبلغ فى المعجزة ولا استحالة فيه فقد أحضر عرش بلقيس فى طرفة عين لسليمان وهو يقتضي أنه أزيل من مكانه حتى أحضر إليه وما ذاك فى قدرة الله بعزيز
یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ ہے اور اس میں ناممکنات والی کوئی بات نہیں، بلقیس کا عرش جب پلک جھپکنے کی دیر میں حاضر کیا جا سکتا ہے، جو کہ اپنی جگہ سے اٹھایا گیا تھا، تو یہ بھی اللہ کی قدرت سے کچھ دور نہیں ہے۔
(فتح الباری: 200/7، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ)