ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
سر کے بال مونڈنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:
سر کے بال مونڈنا جائز ہے، اس میں کوئی اختلاف نہیں۔
❀ علامہ ابو عبد اللہ قرطبی رحمہ اللہ (671ھ) فرماتے ہیں:
لا خلاف أن حلق الرأس فى الحج نسك مندوب إليه وفي غير الحج جائز
اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ حج میں سر منڈوانا حج کے اعمال میں سے ہے، یہ مستحب ہے، اور حج کے علاوہ سر منڈوانا جائز ہے۔
(تفسير القرطبي: 382/2)