سری اور جہری نماز میں قراءت کے حکم کی وضاحت
ماخوذ: فتاویٰ علمائے حدیث، کتاب الصلاۃ، جلد 1

سوال:

اگر سری نماز میں جہری اور جہری نماز میں سری قراءت کی جائے تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگا؟

جواب:

ایسا کرنے سے سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا۔
ظہر اور عصر کی نمازیں سری نمازیں ہیں، لیکن حدیث شریف سے ثابت ہے:

((یُسْمِعُنَا الآیَة اَحْیَانًا))

حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورۃ فاتحہ اور کوئی ایک سورت پڑھتے، اور پچھلی دو رکعتوں میں صرف سورۃ فاتحہ پڑھتے تھے۔ کبھی کبھار ہمیں ایک آدھ آیت بلند آواز سے بھی سنا دیتے تھے۔
(صحیح بخاری)

لہٰذا سری نماز میں جہری یا جہری نماز میں سری قراءت کرنا سنت کے خلاف ضرور ہے لیکن اس پر سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے