سوال
نماز کے اندر سجدے میں جو دعا چاہیں وہ پڑھ سکتے ہیں یا صرف وہ دعائیں جو رسول اللہﷺ سے ثابت ہیں؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نماز کے سجدے کے دوران کئی ایسی دعائیں احادیث میں موجود ہیں جو رسول اللہﷺ سے ثابت ہیں۔ اس لیے سجدے میں انہی ثابت شدہ دعاؤں میں سے جو دعا آپ چاہیں، وہ پڑھ سکتے ہیں۔
رسول اللہﷺ کا ارشاد ہے:
«وَأَمَّا السُّجُودُ فَاجْتَهِدُوا فِي الدُّعَاءِ»
(مسلم، جلد اول، کتاب الصلوۃ، باب النہی عن قراءۃ القرآن فی الرکوع والسجود؛ ابوداود، کتاب الصلوۃ، جلد اول، باب ما یقول فی رکوعہ وسجودہ؛ النسائی، الافتتاح، باب الامر بالاجتہاد فی الدعاء فی السجود)
ترجمہ:
’’اور سجدے کے اندر دعا میں خوب کوشش کرو۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب