ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
سجدہ تلاوت کس پر ہے؟
جواب:
سجدہ تلاوت آیت سجدہ پڑھنے والے اور سننے والے دونوں کے لیے مشروع اور مستحب ہے، یہ سجدہ اسی وقت کیا جائے گا، خواہ آیت سجدہ کی تلاوت نماز میں کی جائے یا نماز کے علاوہ، ہر صورت سجدہ تلاوت قاری اور سامع کے لیے مستحب ہے۔
❀ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (774ھ) فرماتے ہیں:
يشرع لتاليها ومستمعها السجود بالإجماع.
”آیت سجدہ کی تلاوت کرنے والے اور بغور سننے والے (دونوں) کے لیے سجدہ کرنا مشروع ہے، اس پر اجماع ہے۔“
(تفسير ابن كثير: 539/3)