ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
سب سے لمبی قرآت کس نماز میں ہے؟
جواب:
سب سے لمبی قرآت نماز فجر میں مشروع و مسنون ہے۔
❀ سیدنا ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
يقرأ فيها ما بين الستين إلى المائة
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر میں ساٹھ سے سو تک آیات کی قرآت فرماتے تھے۔
(صحيح البخاري: 541، صحیح مسلم: 461)
❀ علامہ ابن العربی رحمہ اللہ (543ھ) فرماتے ہیں:
اتفق العلماء على أن أطول الصلاة قراءة الفجر
اہل علم کا اتفاق ہے کہ سب سے لمبی قرآت والی نماز فجر ہے۔
(المسالك في شرح موطأ مالك: 2/352)