تحریر: عمران ایوب لاہوری
سب سے افضل نفلی روزے ایک دن روزہ رکھنا اور ایک دن چھوڑنا ہیں
➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے فرمایا:
فصم يوما وأفطر يوما فذلك صيام داود عليه السلام وهو أفضل الصيام
”ایک دن روزہ رکھو اور ایک دن چھوڑو ، یہ داود علیہ السلام کے روزے ہیں اور یہی سب سے افضل روزے ہیں ۔ “ (یہ سن کر حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ) میں تو اس سے بھی افضل کی طاقت رکھتا ہوں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمايا: لا أفضل من ذلك ”اس سے زیادہ افضل کوئی روزے نہیں ۔“
[بخاري: 1986 ، كتاب الصوم: باب صوم الدهر ، مسلم: 1159 ، أحمد: 187/2 ، ابن خزيمة: 2106 ، ابن حبان: 3571 ، عبد الرزاق: 7862 ، بيهقى: 16/3]