ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
سب سے آخر میں وفات پانے والے صحابی کون ہیں؟
جواب :
سید نا ابوطفیل عامر بن واثلہ رضی اللہ عنہ سب سے آخر میں وفات پانے والے صحابی ہیں، اس پر اجماع ہے، البتہ آپ بھی رضی اللہ عنہ کے سن وفات میں مختلف اقوال ہیں۔
❀ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (774 ھ) فرماتے ہیں:
هو آخر من رأى النبى صلى الله عليه وسلم وفاة بالإجماع .
” نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار کرنے والوں میں جس کی وفات سب سے آخر میں ہوئی، وہ بالا جماع ابوطفیل عامر بن واثلہ رضی اللہ عنہ ہی ہیں ۔“
(البداية والنهاية : 671/12)