مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

سانپ اور بچھو کھانا کیسا ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

سانپ اور بچھو کھانا کیسا ہے؟

جواب:

سانپ اور بچھو حرام ہیں، ان کا کھانا جائز نہیں، نیز جانتے بوجھتے انہیں حلال جاننا کفر ہے۔
❀ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (728 ھ) فرماتے ہیں:
أكل الخبائث وأكل الحيات والعقارب حرام بإجماع المسلمين، فمن أكلها مستحلا لذلك فإنه يستتاب فإن تاب وإلا قتل، ومن اعتقد التحريم وأكلها فإنه فاسق عاص لله ورسوله .
”خبائث، سانپوں اور بچھوؤں کو کھانا حرام ہے،اس پر مسلمانوں کا اجماع ہے، جس نے انہیں حلال سمجھتے ہوئے کھایا ، تو اسے تو بہ کرائی جائے گی، اگر توبہ کر لے، تو درست، ورنہ ( مرتد ہونے کی وجہ سے ) قتل کر دیا جائے گا۔ جس نے انہیں حرام سمجھتے ہوئے کھایا ، تو وہ فاسق ہے، اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نافرمان ہے۔“
(مجموع الفتاوى : 609/11)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔