ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
زید کی بہن نے جس لڑکی کو دودھ پلایا ہے، کیا اس سے زید کا نکاح جائز ہے؟
جواب:
یہ نکاح جائز نہیں، یہ دونوں رضاعی ماموں بھانجی ہیں۔
وَبَنَاتُ الْأُخْتِ
(النساء: 23)
اور بہنوں کی بیٹیوں کو (بھی تم پر حرام کر دیا گیا ہے)۔
جس طرح بہنوں کی نسبی بیٹیوں سے نکاح جائز نہیں، اسی طرح بہنوں کی رضاعی بیٹیوں سے نکاح بھی جائز نہیں۔