ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
زیادہ سے زیادہ کتنا مہر دیا جا سکتا ہے؟
جواب:
حیثیت کے مطابق جتنا مہر دیا جائے ، درست ہے، البتہ حیثیت سے بڑھ کر مہر دینا غیر مستحسن ہے۔ اگر حیثیت ہو تو ایک خزانہ بھی بطور مہر دیا جا سکتا ہے۔
❀اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَارًا﴾
(النساء : 20)
”اور تم نے (ایک) بیوی کو ایک خزانہ (بطور مہر) دیا ہو.“