مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

زیادہ ایڈوانس کے عوض کم کرایہ پر فلیٹ دینے کا حکم

فونٹ سائز:

سوال

کیا زیادہ ایڈوانس رقم کے عوض کم کرایہ پر فلیٹ دینا جائز ہے؟

جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

مارکیٹ میں عمومی طور پر یہ معاملہ رائج ہے کہ زیادہ ایڈوانس رقم لے کر کرایہ کم کر دیا جاتا ہے، لیکن شرعی اعتبار سے ہم اس کو جائز نہیں سمجھتے۔

وجہ عدم جواز:

  • مالک جو ایڈوانس رقم لیتا ہے، وہ شرعی طور پر امانت ہوتی ہے اور اس کا استعمال جائز نہیں۔
  • بڑی رقم لینے کے عوض کرایہ کم کرنا درحقیقت "پیسے کے اوپر پیسے” کے زمرے میں آتا ہے، جو سود کے مترادف ہے۔
  • حدیث کے مطابق
    "ہر وہ قرض جو نفع کا باعث بنے، وہ سود ہے”۔

لہٰذا اس قسم کے معاہدے سے اجتناب کرنا بہتر ہے کیونکہ یہ شرعی اصولوں کے خلاف ہے۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔