مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

زکوٰۃ دیتے وقت مستحق کو زکوٰۃ بتانا واجب ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ : فتاویٰ ارکان اسلام

سوال

انسان جب کسی مستحق کو زکوٰۃ دے تو کیا اسے یہ بتانا واجب ہے کہ یہ زکوٰۃ کی رقم ہے؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

➊ جب کوئی شخص کسی مستحق کو زکوٰۃ دیتا ہے اور وہ مستحق ایسا ہو جو زکوٰۃ کا مال رد کر دیتا ہو یا قبول نہ کرتا ہو، تو ایسے مستحق کو بتانا واجب ہے کہ یہ زکوٰۃ کی رقم ہے۔ اس طرح وہ بصیرت کے ساتھ فیصلہ کرے گا کہ اس رقم کو قبول کرے یا رد کر دے۔

➋ لیکن اگر مستحق کی عادت یہ ہو کہ وہ زکوٰۃ کا مال قبول کرتا ہے تو بہتر ہے کہ اسے نہ بتایا جائے کہ یہ زکوٰۃ کی رقم ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح نہ بتانے میں احسان کا پہلو موجود ہے۔

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

﴿يـأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا لا تُبطِلوا صَدَقـتِكُم بِالمَنِّ وَالأَذى…﴿٢٦٤﴾﴾… سورة البقرة

’’اے مومنو! اپنے صدقات (وخیرات) کواحسان جتلاکر اور ایذا ء رسانی کے ذریعہ برباد نہ کرو۔‘‘

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔