ماخوذ : فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)، جلد 2، صفحہ 191
حقوق زوجین اور اسلامی کتب کا تقدس
سوال
ایسے کمرے میں جہاں قرآن مجید، اسلامی کتب موجود ہوں یا دیوار پر قرآنی آیات آویزاں ہوں، کیا زوجین کے لیے ہم بستر ہونا جائز ہے؟ کیا یہ عمل شرعی طور پر درست ہے یا ناجائز شمار ہوگا؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسے کمرے میں زوجین کے لیے ہم بستر ہونا جائز ہے، کیونکہ اس عمل کے ناجائز ہونے پر کوئی واضح شرعی دلیل موجود نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب