سوال
کیا زندہ اور صحت مند لوگوں کی طرف سے عمرہ کیا جا سکتا ہے؟
جواب از فضیلۃ الباحث نعمان خلیق حفظہ اللہ
حج و عمرہ بدل کی دو بنیادی شرائط ہیں:
➊ جو شخص کسی دوسرے کی طرف سے حج یا عمرہ بدل کر رہا ہو، اسے پہلے اپنا حج یا عمرہ ادا کر چکا ہونا چاہیے۔
➋ جس کی طرف سے حج یا عمرہ کیا جا رہا ہو، وہ یا تو وفات پا چکا ہو یا اتنا علیل ہو کہ سفر کے قابل نہ ہو۔
لہٰذا، کسی زندہ اور صحت مند شخص کی طرف سے عمرہ کرنا شرعاً درست نہیں ہے۔