زمین کا افضل ٹکڑا: قبر نبوی
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

زمین کے جس ٹکڑے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود مقدس مدفون ہے، کیا وہ ساری زمین سے افضل ہے؟

جواب :

اہل علم نے اس پر اجماع نقل کیا ہے کہ زمین کا وہ ٹکڑا، جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود مقدس ہے، وہ زمین میں سب سے افضل ٹکڑا ہے۔
❀ قاضی عیاض رحمہ اللہ (544ھ) فرماتے ہیں:
اجتمعوا على أن موضع قبره عليه السلام أفضل يقاع الأرض .
”اس پر اجماع ہے کہ قبر نبوی کا وہ حصہ، جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدفون ہیں ، زمین کا سب سے افضل ٹکڑا ہے ۔“
(إكمال المعلم : 511/4)
دیگر کئی اہل علم نے بھی اس پر اجماع نقل کیا ہے۔
(شرح النووي : 163/9 ، اتحاف الزائر لأبي اليمن، ص 36، التوضيح لابن ملقن : 229/9 طرح التثريب للعراقي : 50/6 ، عمدة القاري للعيني : 257/7، وفاء الوفاء للسمهودي : 31/1 ، مرقاة المفاتيح لملا علي القاري : 588/2، 1868/5 ، البدر التمام للحسين المغربي : 169/5)
ہمارے دور میں بعض کہتے ہیں کہ قبر نبوی عرش الہی اور کرسی سے بھی افضل ہمارے مطابق اس میں تو قف بہتر ہے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے