زرد، سرخ اور سیاہ خضاب کی روایت کی سندی حیثیت
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

روایت : زرد خضاب مومن کا ہے، سرخ خضاب مسلمان کا ہے اور سیاہ خضاب کافر کا ہے ۔ کی تحقیق درکار ہے۔

جواب :

یہ روایت الجرح والتعدیل لابن ابی حاتم (185/4)، معجم کبیر طبرانی (14118) اور مستدرک حاکم (6239 ) وغیرہ میں آتی ہے۔ یہ سخت منکر روایت ہے۔ ابوعبد اللہ قرشی مجہول و نا معلوم ہے ۔
❀ امام عبدالرحمن بن ابی حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
”یہ حدیث منکر ہے، بلکہ من گھڑت ہی ہے ۔ میرا خیال ہے کہ یہ ابوعبداللہ قرشی کی کاروائی ہے۔“
(الجرح والتعديل : 185/4)
❀ حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو ”منکر “کہا ہے۔
(مختصر تلخيص الذهبي : 762)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے