زخم صحیح ہونے سے پہلے قصاص نہیں
تحریر: عمران ایوب لاہوری

زخم صحیح ہونے سے پہلے قصاص نہیں
زخم کے مندمل ہو جانے سے پہلے قصاص نہیں لیا جائے گا جیسا کہ ایک شخص نے دوسرے کے گھٹنے میں سینگ چبھو دیا تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا مجھے اس سے قصاص لے کر دیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا زخم مندمل ہونے کے بعد آنا وہ پھر آپ کے پاس آ گیا اور بولا مجھے قصاص دلوائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قصاص دلوا دیا اس کے بعد وہ پھر آکر کہنے لگا اے اللہ کے رسول ! میں لنگڑا ہو گیا ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تجھے منع کیا تھا لیکن تو نے میری بات نہ مانی ۔ اللہ تعالٰی نے تجھے دور کر دیا اور تیرے لنگڑے پن کو رائیگاں کر دیا ہے پھر :
نهي رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يقتص عن جرح حتى يبرأ صاحبه
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا زخموں کا قصاص اس وقت تک لینا ممنوع ہے جب تک زخمی آدمی صحت مند نہ ہو جائے ۔“
[احمد: 217/2 ، دار قطني: 88/3 ، بيهقي: 47/8]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے