مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

زبان سے نیت کرنا کیسا ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

زبان سے نیت کرنا کیسا ہے؟

جواب:

نیت کامحل دل ہے، زبان سے نیت کے الفاظ ادا کرنا ثابت نہیں۔
❀ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (774 ھ) فرماتے ہیں:
لم ينقل أحد بسند صحيح ولا حسن بل ولا ضعيف أنه عليه السلام كان يتلفظ بنية الصلاة .
”کسی محدث نے صحیح، حسن بلکہ ضعیف سند کے ساتھ بھی نقل نہیں کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کی نیت زبان سے ادا کرتے تھے ۔“
(كتاب الأحكام الكبير : 281/2)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔