تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی
مملکت کے پاس رہن میں رکھے گئے مال میں تصرف کرنا
اگر کوئی چیز ملک کے لیے یا کسی دوسرے کے لیے گروی میں رکھی گئی ہو تو تمہارے لیے مرتہن کی اجازت کے بغیر اس میں تصرف کرنا جائز نہیں کیونکہ اس کے ساتھ اس کا حق وابستہ ہے، لہٰذا تمہارے لیے مرتہن کی اجازت کے بغیر اس میں تصرف کرنا جائز نہیں، چاہے وہ مرتہن ملک ہو یا ملک کے علاوہ کوئی اور اتھارٹی ہو۔
[ابن باز: مجموع الفتاوي و المقالات: 310/19]