سوال
رکوع کے بعد ہاتھ باندھنے چاہئیں یا نہیں، جیسا کہ اہلِ علم باندھتے ہیں؟ اور اگر نہیں تو پھر حدیث تحریر فرمائیں؟ اور اس کے متعلق اگر آپ نے کوئی کتاب لکھی ہو تو بھیج دیں تاکہ تسلی ہوسکے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
میری تحقیق کے مطابق رکوع کے بعد قیام کی حالت میں ہاتھوں کو چھوڑ دینا چاہئے، باندھنا نہیں چاہئے۔
اس موضوع پر راام الحروف نے سندھی زبان میں ایک مفصل کتاب لکھی تھی۔ بعد میں چند احباب کے اصرار پر انہوں نے اردو زبان میں ایک مختصر رسالہ بھی تحریر کیا، جس کا نام نيل الأمانى وحصول الآمال ہے۔
اس رسالے پر ہمارے محترم بھائی جناب سید بدیع الدین شاہ رحمہ اللہ نے تنقیدی نوٹس لکھے۔ ان کے جواب میں میں نے ایک مفصل تحریر لکھی جو حال ہی میں کراچی سے شائع ہوئی ہے۔
میں یہ دونوں کتابیں ارسال کررہا ہوں۔ آپ گہرے مطالعہ کے بعد ان کے بارے میں اپنی رائے اور تاثرات ضرور تحریر فرما کر ارسال کریں۔
ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب