مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

رکوع و سجود میں قرآن کی تلاوت کا شرعی حکم

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاویٰ علمائے حدیث، کتاب الصلاۃ جلد 1

سوال

کیا رکوع اور سجود میں قرآن مجید کی کوئی دعائیہ آیت پڑھی جا سکتی ہے؟

جواب

نہیں، رکوع اور سجود میں قرآن مجید کی تلاوت منع ہے۔

دلیل:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"خبردار! میں رکوع اور سجدے میں قرآن حکیم پڑھنے سے منع کیا گیا ہوں۔ پس تم رکوع میں اپنے رب کی عظمت بیان کرو اور سجدے میں خوب دعا مانگو۔ تمہاری دعا قبولیت کے لائق ہوگی۔”
(صحیح مسلم)

لہٰذا، رکوع اور سجدے میں قرآن مجید کی بجائے دعائیں یا اذکار کیے جائیں۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔