روزے کی حالت میں غذائی اور غیر غذائی ٹیکوں کا حکم

فونٹ سائز:
یہ اقتباس فضیلتہ الشیخ مُبشر احمد ربانی رحمہ اللہ کی کتاب احکام و مسائل رمضان سے ماخوذ ہے۔

روزے کی حالت میں غذائی اور غیر غذائی ٹیکوں کا حکم :۔

سوال :۔

کیا رمضان میں دن کے وقت ٹیکہ لگانا روزے پر اثر انداز ہوتا ہے؟

فتوی :۔

ٹیکے کی دو قسمیں ہیں :۔
➊ جو غذائی مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور کھانے پینے سے بے نیاز کر دیتا ہے کیونکہ یہ کھانے پینے کے معنی ہی میں ہوتا ہے اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے کیونکہ نصوص شریعت جس معنی پر مشتمل ہوں وہ معنی جس صورت میں بھی پایا جائے تو اس پر ان نصوص کے مطابق حکم لگایا جاتا ہے۔
➋ وہ ٹیکہ جو غذائی مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا اور نہ وہ کھانے پینے سے بے نیاز کرتا ہے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا کیونکہ اس پر نص کا لفظی یا معنوی طور پر اطلاق نہیں ہوتا یعنی نہ یہ کھانا پینا ہے اور نہ کھانے پینے کے معنی میں ہے اور اصول یہ ہے کہ روزہ اس وقت تک صحیح ہے جب تک کوئی ایسی بات سرزد نہ ہو جائے جس سے شرعی دلیل کے تقاضے کے مطابق روزہ ٹوٹ جاتا ہو۔