روزے میں معمولی مقدار میں خون لینے کا حکم (لیبارٹری ٹیسٹ وغیرہ)

فونٹ سائز:
یہ اقتباس فضیلتہ الشیخ مُبشر احمد ربانی رحمہ اللہ کی کتاب احکام و مسائل رمضان سے ماخوذ ہے۔

روزے میں معمولی مقدار میں خون لینے کا حکم (لیبارٹری ٹیسٹ وغیرہ) :۔

سوال :۔

جب رمضان میں روزے دار کے دائیں ہاتھ سے کیمیائی تجزیہ (لیبارٹری ٹیسٹ) کے لیے معمولی مقدار میں خون لیا جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

فتوی :۔

کیمیائی تجزیہ کے لیے اس طرح معمولی مقدار میں خون لینے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا بلکہ ضرورت و حاجت کی وجہ سے یہ عمل قابل معافی ہے اور اس کا تعلق ان امور میں سے نہیں ہے جن کی وجہ سے شریعت مطہرہ کے احکام کی روشنی میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔