یہ اقتباس فضیلتہ الشیخ مُبشر احمد ربانی رحمہ اللہ کی کتاب احکام و مسائل رمضان سے ماخوذ ہے۔
مضمون کے اہم نکات
رمضان میں دن کے وقت خوشبو کا استعمال :۔
سوال :۔
روزے دار کے لیے رمضان میں دن کے وقت عطریات کے استعمال کے بارے میں کیا حکم ہے؟
فتوی :۔
رمضان میں دن کے وقت عطریات کے استعمال کرنے اور انہیں سونگھنے میں کوئی حرج نہیں، ہاں البتہ بخور (خوشبودار دھونی) کو نہیں سونگھنا چاہیے کیونکہ اسے سونگھنے سے دھواں معدے تک پہنچ جاتا ہے۔
رمضان میں خوشبو اور دھونی کا استعمال :۔
سوال :۔
کیا رمضان میں دن کے وقت خوشبو مثلا عطر، عود، کولون اور صندل وغیرہ کی دھونی کا استعمال جائز ہے؟
فتوی :۔
ہاں خوشبو کا استعمال جائز ہے بشرطیکہ صندل وغیرہ کی دھونی کو نہ سونگھے۔