یہ اقتباس فضیلتہ الشیخ مُبشر احمد ربانی رحمہ اللہ کی کتاب احکام و مسائل رمضان سے ماخوذ ہے۔
ایسے تیل کا استعمال جو پانی جلد تک پہنچنے سے نہ روکے :۔
سوال :۔
کیا کسی ایسے تیل وغیرہ کا استعمال روزے دار کے لیے نقصان دہ تو نہیں ہے جو جلد کو چکنا تو کرے لیکن جلد تک پانی پہنچنے میں رکاوٹ نہ بنے؟
فتوی :۔
روزے کی حالت میں بوقت ضرورت جسم پر تیل لگانے کا کوئی حرج نہیں کیونکہ تیل سے جلد کا صرف اوپر کا حصہ تر ہوتا ہے اور تیل جسم کے اندر داخل نہیں ہوتا اور اگر یہ مساموں سے اندر داخل ہو بھی جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔