روزہ کس چیز سے افطار کرنا بہتر ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

روزہ کس چیز سے افطار کرنا بہتر ہے؟

جواب:

افضل یہ ہے کہ کھجور سے افطار کرے، جیسا کہ بعض روایات سے ثابت ہے۔
❀ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يفطر على رطبات، فإن لم يجد فعلى تمرات، فإن لم يجد حسا حسوات من ماء
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تازہ کھجوروں سے افطار کرتے تھے، اگر تازہ کھجوریں نہ ملتیں تو خشک کھجوروں سے، اور اگر وہ بھی نہ ملتیں تو پانی کے چند گھونٹوں سے افطار کرتے۔
(سنن أبي داود: 2356، سنن الترمذي: 696، وسندہ حسن)