ماخوذ: فتاویٰ ارکان اسلام
روزے کی حالت میں ٹھنڈک حاصل کرنے کا حکم
سوال:
روزہ دار کے لیے ٹھنڈک حاصل کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب:
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
روزہ دار کے لیے ٹھنڈک حاصل کرنا جائز ہے اور اس میں کسی قسم کی ممانعت نہیں۔
✿ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں گرمی یا پیاس کے باعث اپنے سر مبارک پر پانی ڈال لیتے تھے۔
سنن ابی داود، الصیام، باب الصائم یصب علیہ الماء من العطش، حدیث: ۲۳۶۵
✿ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بھی روزے کی حالت میں شدید گرمی یا پیاس کو کم کرنے کے لیے اپنے کپڑوں کو گیلا کر لیا کرتے تھے۔
➤ اس قسم کی رطوبت (گیلا کپڑا) روزے پر اثر نہیں ڈالتی، کیونکہ یہ پانی معدے تک نہیں پہنچتا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب