مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

روزہ دار کو اگر قے ہو تو کیا حکم ہے ؟

فونٹ سائز:

سوال :

کیا قے صوم کو فاسد کر دیتا ہے ؟

جواب :

صائم کو بہت سے امور پیش آتے ہیں جو اس کے اختیار میں نہیں ہوتے مثلاً زخم، نکسیر، قے، یا اس کے اختیار کے بغیر اس کے حلق میں پانی یا پٹرول کا چلا جانا۔ یہ سب ایسے امور ہیں جو صوم کو فاسد نہیں کر تے ہیں۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
من ذرعه القئ فلاقضاء عليه ومن استقاء فعليه الصوم
جسے بے اختیار قے آئے اس پر قضا نہیں اور جو قصداً قے کرے تو اس پر قضا ہے۔
’’ شیخ ابن باز۔ رحمۃ اللہ علیہ۔ “

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔