روحوں کی فطری مماثلت اور باہمی الفت
مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ

«باب الأرواح جنود مجندة»
روحیں فوج در فون

✿ « عن أبى هرير بحيديث يرفعه قال الناس معادن كمعادن الفضة والذهب خيارهم فى الجاهلية خيارهم فى الإسلام إذا فقهوا والأرواح جنود مجندة فما تعارف منها ائتلف وماتناكر منهما اختلف . » [صحيح: رواه مسلم 160:2638 .]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مرفوعاً روایت کیا ہے۔ فرمایا : لوگ کانیں ہیں، جیسے سونے اور چاندی کی کانیں ہوتی ہیں۔ زمانہ جاہلیت میں جو لوگ بہتر تھے، وہ لوگ زمانہ اسلام میں بھی بہتر ہیں، اگر وہ سمجھ داری حاصل کریں۔ اور روحیں فوج در فوج ہیں۔ پھر جن روحوں کی وہاں آپس میں جان پہچان ہوئی تو دنیا میں ان میں ایک دوسرے کے لیے الفت پیدا ہوئی۔ اور جن روحوں کی وہاں آپس میں جان پہچان نہ ہوئی وہ دنیامیں بھی ایک دوسرے سے جدا رہیں۔

✿ «عن عبد الله بن مسعود يقال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم الارواح جنود مجندة فما تعارف منها ائتلف وما تناكر منها اختلف .» [حسن: رواه الطبراني فى الكبير 283/10 .]
حضرت عبد الله بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روحیں فوج در فوج ہیں۔ پھر جن روحوں کی وہاں آپس میں جان پہچان ہوئی، تو دنیا میں ان کے لیے آپسی الفت پیدا ہوئی اور جن روحوں میں وہاں جان پہچان نہ ہوئی تو دنیا میں وہ ایک دوسرے سے مختلف رہیں۔“

✿ «عن عمرة بنت عبد الرحمن قالت كان بمكة امرأة مزاحة فنزلت على امرأة مثلها فبلغ ذلك عائشة فقالت صدق حبي سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول الأرواح جنود مجندة فما تعارف منها ائتلف وماتناكر منها اختلف.» [حسن: رواه أبو يعلى 4381.]
حضرت عمرة بنت عبد الرحمن سے روایت ہے کہ مکہ میں بہت ہنسی مذاق کرنے والی ایک عورت تھی۔ وہ اپنے ہی جیسی ایک عورت کی مہمان بنی۔ جب یہ بات حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو معلوم ہوئی، تو فرمایا: میرے حبیب نے فرمایا، میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”روحیں فوج در فوج ہیں۔ جن کی وہاں آپس میں جان پہچان ہوئی، تو دنیا میں بھی وہ ایک دوسرے سے مانوس ہو گئیں اور جن روحوں کی وہاں جان پہچان نہ ہوئی تو وہ دنیا میں بھی ایک دوسرے سے مختلف رہیں۔“

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1