مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

رمضان کے روزے: کیا ہر دن نیت کرنی چاہیے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ : فتاویٰ ارکان اسلام

سوال

کیا رمضان کے روزے کے لیے ہر دن نیت کرنی چاہیے یا پورے مہینے کی ایک ہی نیت کافی ہے؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رمضان کے آغاز پر پورے مہینے کی نیت کرنا کافی ہے۔ اگر روزے دار ہر رات ہر روزے کے لیے الگ نیت نہ بھی کرے، تو بھی ماہ رمضان کے شروع میں کی گئی نیت کافی ہو گی۔

البتہ، اگر کسی نے سفر یا بیماری وغیرہ کی وجہ سے کچھ روزے چھوڑ دیے، تو دوبارہ نیت کرنا ضروری ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سفر یا بیماری کی حالت میں روزے چھوڑنے کے سبب اس کی نیت ٹوٹ گئی تھی، لہٰذا پھر سے نیت کرنی ہوگی۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔