شیخ ابن عثیمین۔ رحمۃ اللہ علیہ۔
سوال :
جب آدمی صیام رمضان کا حریص ہو اور صرف رمضان میں صلاۃ کی پابندی کرے۔ اور رمضان ختم ہو تے ہی صلاۃ کو چھوڑ دے تو کیا اس کا صوم مقبول ہو گا ؟
جواب :
شہادتین کے بعد صلاۃ اسلام کا اہم ترین رکن ہے، جس کی بہت زیادہ تاکید آئی ہے۔ اور یہ ’’ فرض عین “ ہے۔ جس کے وجوب کا منکر یا سستی اور کاہلی سے چھوڑ نے والا کافر ہو جاتا ہے۔ اب رہے وہ لوگ جو رمضان میں صوم رکھتے ہیں اور صرف رمضان ہی میں صلاۃ ادا کرتے ہیں۔ تو حقیقت میں یہ لوگ اللہ تعالیٰ کو دھوکہ دیتے ہیں۔ اور ایسے لوگ بہت برے ہیں جو صرف رمضان میں اللہ کو پہچا نیں، لہٰذا ایسے لوگوں کا صیام صحیح اور مقبول نہیں جو صیام کی پابندی کریں اور غیر رمضان میں صلاۃ کو چھوڑ دیں۔
’’ اللجنۃالدائمۃ “