رمضان میں عمرے کی فضیلت

فونٹ سائز:
یہ اقتباس فضیلتہ الشیخ مُبشر احمد ربانی رحمہ اللہ کی کتاب احکام و مسائل رمضان سے ماخوذ ہے۔

رمضان المبارک اور عمرہ :۔

رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت سے بہرہ مند ہونا حج کے اجر وثواب کے برابر ہے۔
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
قال رسول الله لامرأة من الأنصار ما منعك أن تحجى معنا؟ قالت لم يكن لنا إلا ناضحان فحج أبو ولدها وابنها على ناضح وترك لنا ناضحا ننضح عليه قال فإذا جاء رمضان فاعتمرى فإن عمرة فيه تعدل حجة
”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انصاری عورت سے فرمایا : تمہیں ہمارے ساتھ حج کرنے میں کیا چیز مانع ہے؟ اس نے کہا : ہمارے پاس پانی لانے والے صرف دو اونٹ تھے، میرے بچوں کا باپ یعنی میرا خاوند ایک اونٹ لے کر حج کے لیے چلا گیا ہے اور ایک اونٹ چھوڑ گیا ہے جس پر ہم پانی لاد کر لاتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب رمضان المبارک آجائے تو عمرہ کر لینا اس لیے کہ رمضان میں عمرہ کرنا ثواب کے اعتبار سے حج کے برابر ہے۔“

حوالہ حدیث صحيح مسلم / كتاب الحج / حدیث: 1256