عبید اللہ طاہر حفظ اللہ
رمضان سے ایک دو دن قبل روزہ رکھنے کی ممانعت
❀ «عن أبى هريرة رضي الله عنه، عن النبى الله عليه وسله، قال: لا يتقدم أحدكم رمضان بصوم يوم أو يومين، إلا أن يكون رجل كان يوم صومه، فى ذلك اليوم.»
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی رمضان سے ایک یا دو دن پہلے روزہ نہ رکھے، البتہ اگر کوئی آدمی اس دن روزہ رکھتا آیا ہو تو وہ اس دن کا روزہ رکھ لے۔“ [صحيح بخاري 1914، صحيح مسلم 1082]
نوٹ: اس حدیث کی روشنی میں علماء یہ کہتے ہیں کہ رمضان سے ایک دو دن قبل احتیاطا روزہ رکھنا مکروہ ہے۔
اور اگر بعد میں پتہ چلے کہ رمضان کا مہینہ ایک دن پہلے شروع ہو گیا تھا، اور لوگوں نے اس دن روزہ نہیں رکھا تھا، تو اس دن کی قضا واجب ہو گی۔