فتاویٰ علمائے حدیث کتاب الصلاۃ، جلد 1، ص 244
سوال
جو امام رفع الیدین نہ کرے یا کسی اور سنت کو ترک کرے، کیا اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
پابند سنت اور نیک امام کا درجہ یقیناً بلند ہے، لیکن اگر کوئی امام رفع الیدین نہ کرے یا کسی اور سنت کو ترک کرے، تب بھی اس کے پیچھے نماز ہو جائے گی۔ ایسے امام کی اقتداء میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہے۔
(اہل حدیث سوہدرہ، جلد نمبر ۱۵، شمارہ نمبر ۴، ۵)