سوال:
رضاعی پھوپھی سے نکاح کا کیا حکم ہے؟
جواب:
جس طرح نسبی پھوپھی سے نکاح جائز نہیں، اسی طرح رضاعی پھوپھی سے نکاح جائز نہیں ، کیونکہ جو رشتہ نسب سے حرام ہوتا ہے، وہ رضاعت سے بھی حرام ہوتا ہے۔
❀ فرمان باری تعالی ہے:
﴿وَعَمَّاتُكُمْ﴾
(النساء : 23)
”اور تمہاری پھوپھیوں کو (بھی تم پر حرام کر دیا گیا ہے)۔“
رضاعی پھوپھیاں بھی اس حکم میں شامل ہیں۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إن الرضاعة تحرم ما تحرم الولادة
”رضاعت بھی ان رشتوں کو حرام کر دیتی ہے، جنہیں ولادت (نسب) حرام کرتی ہے۔“
(صحيح البخاري : 2646، صحیح مسلم : 1444)