ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
رشوت دینے لینے کا کیا حکم ہے؟
جواب:
رشوت دینا لینا حرام ہے۔ کسی کا حق تلف کرنے کے لیے کچھ دینا رشوت کہلاتا ہے۔ اپنا حق لینے کے لیے کچھ دینا جائز ہے،مگر لینا جائز نہیں ۔
❀ امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ کے بارے میں ہے:
كان يكره الرشوة فى الحكم .
”آپ رحمہ اللہ فیصلہ سنانے پر کچھ لینا حرام سمجھتے تھے۔“
(طبقات ابن سعد : 202/7 ، وسنده حسن)