رشتے داروں کے ساتھ حسن سلوک اور تعلقات کی حفاظت کی اہمیت
مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ

«باب أن الرحم يبل ببلالها»
رشتوں اور ناطوں کو خوشگوار بنائیں

«عن عمرو بن العاص، قال: سمعت النبى صلى الله عليه وسلم جهارا غير سر يقول: الا إن آل ابي فلان يعني فلانا ليسوا باولياء، إنما وليي الله وصالح المؤمنين، وفي رواية البخاري ولكن لهم رحم ابلها ببلاها، يعني اصلها بصلتها.» [متفق عليه: رواه البخاري 5990، ومسلم 215.]
حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خفیہ نہیں علانیہ فرماتے ہوئے سنا ہے۔ سنو! اے آل ابو فلال، یعنی اے فلاں، میرے کوئی دوست نہیں۔ میرے دوست صرف الله اور نیک اہل ایمان ہیں۔ اور بخاری کی ایک روایت میں ہے۔ لیکن ان سے رشتہ ناطہ ہے میں اس کو ترو تازہ رکھوں گا۔ یعنی میں اس رشتے کی بنیاد پر اس سے تعلق کو قائم رکھوں گا۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے