ماخوذ : احکام و مسائل، نماز کا بیان، جلد 1، صفحہ 245
سوال
جس مسجد میں جمعہ کا طریقہ یہ ہو کہ:
✿ پہلے مولوی صاحب تقریر کرتے ہیں،
✿ پھر سنتیں ادا کی جاتی ہیں،
✿ اس کے بعد اذان دی جاتی ہے،
✿ پھر پہلا خطبہ اور اس کے بعد دوسرا خطبہ صرف عربی زبان میں دیا جاتا ہے،
✿ اور آخر میں جماعت کے ساتھ نماز ہوتی ہے—
تو کیا ایسی مسجد میں جمعہ پڑھنا جائز ہے؟ کیا اس طریقے سے جمعہ ہو جاتا ہے؟ اور کیا یہ طریقہ درست ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسا طریقہ درست نہیں ہے کیونکہ یہ رسول اللہﷺ کا طریقہ نہیں ہے۔ تاہم، اگر ان لوگوں کے عقائد میں کفر یا شرک نہیں ہے تو ایسی صورت میں جمعہ اور نماز ادا ہو جاتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب