ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت ربیع الاول میں ہوئی؟
جواب:
جی ہاں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت ربیع الاول میں ہوئی۔
❀ حافظ عراقی رحمہ اللہ (802ھ) فرماتے ہیں:
قد أجمع أهل السير أن مولده كان فى شهر ربيع الأول.
مؤرخین کا اجماع ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ربیع الاول میں ہوئی۔
(المورد الهني في المولد السني: 245)