ماخوذ : احکام و مسائل – قربانی اور عقیقہ کے مسائل، جلد 1، صفحہ 435
سوال
ایک قربانی کا جانور ہے، اس کی گردن پر رسولی نکل آئی ہے۔ تین چار دن گزر چکے ہیں اور اب ہمیں اس بات کا علم ہوا ہے۔ کیا یہ جانور قربانی کے لائق ہے؟ جب ہم نے یہ جانور خریدا تھا تو وہ بالکل صحیح سلامت تھا۔
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول اللہ ﷺ نے ان جانوروں کی قربانی سے منع فرمایا ہے جن کی بیماری ظاہر ہو۔
جیسا کہ حدیث میں فرمایا:
«وَالْمَرِيْضَةُ الْبَيِّنُ مَرَضُهَا»
(ابوداؤد، ترمذى، نسائى، ابن ماجه)
یعنی: "ایسا بیمار جانور (قربانی کے لائق نہیں) جس کی بیماری ظاہر ہو۔”
لہٰذا اگر موجودہ حالت میں جانور کی بیماری (رسولی) واضح ہے، تو اس کی قربانی جائز نہیں ہو گی، چاہے خریدتے وقت وہ تندرست تھا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب