راہ جہاد میں روزہ رکھنا
تحریر: عمران ایوب لاہوری

راہ جہاد میں روزہ رکھنا
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ :
من صام يوما فى سبيل الله بعد الله وجهه عن النار سبعين خريفا
”جس شخص نے اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھا اللہ تعالٰی اس کے چہرے کو ستر سال کے لیے جہنم کی آگ سے دور کر دیں گے ۔“
[بخارى: 284 ، كتاب الجهاد والسير: باب فضل الصوم فى سبيل الله ، مسلم: 1153 ، ترمذي: 1623 ، نسائي: 172/4 ، ابن ماجة: 1717 ، ابن خزيمة: 2112 ، دارمي: 2404 ، عبد بن حميد: 977]
لفظ في سبيل الله جب مطلقا بولا جائے تو اس سے مراد راہ جہاد ہی ہوتا ہے غالباً یہی وجہ ہے کہ امام بخاریؒ بھی اس حدیث کو كتاب الجهاد میں لائے ہیں۔ لٰہذا ثابت ہوا کہ دوران جہاد ایک روزہ رکھنے کا یہ ثواب ہے لیکن اگر روز وہ رکھنے سے کمزوری آ جائے اور جہاد میں نقصان کا اندیشہ ہو تو پھر روزہ نہ رکھنا افضل۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1